اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی کی بیٹی زہرا مصطفوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران، حضرت آیتالله خامنهای کو خط لکھ کر کہا کہ دشمن نے چالیس سالہ مخفی دشمنی کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایران کو شکست دینے کا واحد راستہ ولایت فقیہ کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ایران ہر مشکل موقع پر ولی امر کے ساتھ کھڑے رہے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے وطن اور دین کی حفاظت کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
خط میں زہرا مصطفوی نے لکھا دشمن غدار نے گزشتہ دو سے تین دہائیوں میں مختلف فتنے اور سازشیں کی ہیں، جس میں داخلی عناصر اور فریب خوردہ افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نے آپ، ہمارے عزیز قائد اور کشتی انقلاب کے سکان دار، کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ یہ فریب خوردہ افراد بھی آپ کی دعاؤں سے محروم نہیں ہیں، مگر ہم، بطور ملت ایران، آپ پر ہونے والے اس ظلم سے دل آزردہ ہیں اور ولایت فقیہ کے مقام کے تحفظ میں اپنی کمزوریوں پر افسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے غیرتمند عوام ہر اہم موقع پر ولایت فقیہ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور ہم امریکی صدر اور تمام دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ جو لوگ کبھی امام خمینی(رح) کے حمایتی تھے، وہ آج ولی فقیہ کے بھی وفادار سپاہی ہیں اور اپنے وطن و دین کی حفاظت میں کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ